سٹی42: قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی پر سندھ حکومت نے چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔ سندھ حکومت نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی ملازمین کے لئے پیر یکم اپریل کی چھٹی کا بھی اعلان کر دیا۔
جمعرات 4 اپریل کو سندھ میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رییں گے۔ اسکووں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی تعطیل ہوگی ۔
بلدیاتی کائونسلز اور سندھ حکومت کی تمام اتھارٹیز میں بھی 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعطیل ہوگی۔
سندھ حکومت نے ایسٹر کے موقع پر تمام مسیحی ملازمین کے لئے پیر کے روز تعطیل کا اعلان کردیا ۔
پیر کے روز مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو عام تعطیل ہوگی ۔ تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو پیر یکم اپریل کو چھٹی ہوگی۔ ایسٹر اتوار 31 مارچ کو ہے۔
سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن وکو آرڈی نیشن ڈیپارٹمنٹ نے دونوں چھٹیوں کے الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کردیئے ہیں۔