سٹی42: سندھ کے علاقہ خیرپور ناتھن شاہ میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 80 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار زبیر مونیجو بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔
پی ایس 80 مین ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے تاہم اس حلقہ مین کاغذات نامزدگی داخل کروانے والے تمام امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ یافتہ امیدوار زبیر جونیجو کے مقابلہ سے دستبردار ہو گئے۔ پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار زبیر جونیجو مقابلے کے بغیر کامیاب قرار پا گئے۔
زبیر جونیجو سابق رکن سندھ اسیمبلی مرحوم عبدالعزیز جونیجو کے بھتیجےہیں۔
رکن سندھ اسیمبلی عبدالعزیز جونیجو کے انتقال کے بعد پی ایس 80 کی صوبائی نشست خالی ہوئی تھی۔