ایک ہفتے میں 1کروڑ 29 لاکھ مفت آٹا بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں، ترجمان حکومت پنجاب

 ایک ہفتے میں 1کروڑ 29 لاکھ مفت آٹا بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں، ترجمان حکومت پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ"  پنجاب حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں ایک کروڑ 29 لاکھ مفت آٹا بیگز تقسیم کئے جا چکے ہیں"۔ 

 تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب نے اپنے جاری بیان میں بتایا  کہ" 28 مارچ کو دوپہر 12 بجے تک ریکارڈ 18 لاکھ مفت آٹا بیگز مستحقین میں تقسیم ہوئے  جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے مستحقین میں ریکارڈ 53 ارب روپے کے رمضان پیکج پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہےاور مفت آٹا سکیم سے پنجاب کے تقریباً 10کروڑ سے زائد افراد مستفید ہوں گے"۔

 ترجمان نے مزید بتایا کہ "حکومت پنجاب کی جانب سے دوسرے مرحلے میں ایک بیگ لینے والے شہریوں کو 10کلو آٹے کے مز ید 2 تھیلے مفت دیے جائیں گے اور مفت آٹے کی تقسیم کا عمل25 رمضان المبارک تک جاری رہے گا"۔ترجمان نے مزید کہا کہ "مستحقین میں مفت آٹے کی منصفانہ تقسیم کے لئے پوری حکومتی مشینری متحرک ہے اور وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سمیت تمام صوبائی وزرا اور سیکرٹریز فری آٹا پوائنٹس پر دورے کر رہے ہیں"۔

 انہوں نے کہا کہ "حکومت جہانیاں میں وفات پانے والی خاتون کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے, ترجمان نے وضاحت کی کہ خاتون کی موت رش کی وجہ سے نہیں بلکہ ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے،خاتون کو بے ہوشی کے بعد طبی امداد کیلئے فوراً ہسپتال پہنچایا گیا مگر 73 سالہ خاتون ہارٹ اٹیک کے باعث دم توڑ گئیں"۔

Bilal Arshad

Content Writer