ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے عدلیہ مخالف قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی جسے تمام ارکان کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق مریم اورنگزیب نے عدالتی قانونی سازی کےحوالے سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیش کی ہے، قرار داد میں کہا گیا کہ یہ ایوان عدلیہ کی مقننہ میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے ، قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت کرانے کا مطالبہ کرتا ہے ، انتخابات سے متعلق کیس میں 4،3کے تناسب سے فیصلے کے ایوان تائید کرتا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہےکہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن میں عدلیہ مداخلت نہ کرے ، الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت فل کورٹ کرے ، قومی اسمبلی نے قرار داد متفقہ طور پرمنظور کر لی ہے۔