سٹی 42: لاہور میں ڈاکو راج برقرار، دن دیہاڑے وارداتیں معمول بن گئیں۔
ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر کھڑے شہری کو لوٹ لیا،سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔واردات کے بلاک ماڈل ٹاؤن میں آج سہ پہر سوا 2 بجے ڈاکٹر عادل کے ساتھ ہوئی،سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نظر آتے ہیں۔
ملزمان موقع پر پہنچ کر شہری کو گن پوائنٹ پر یرغمال یرغمال بناتے ہیں،ایک ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اطراف کی نگرانی کرتا ہے اور دوسرا ملزم شہری سے موبائل فون اور بٹوا چھین لیتا ہے ۔واردات کے بعد ملزموں کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے،متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی۔