ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی سرحد کے قریب کیمپ میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکی سرحد کے قریب کیمپ میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہلاک، متعدد زخمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میکسیکو میں امریکی سرحد کے قریب کیمپ میں آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک اور 21 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں امریکی سرحد کے قریب پناہ گزینوں کے کیمپ میں آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 21 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔  امریکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا یہ حادثہ امریکی سرحد کے قریب میکسیکو کے شہر  'Ciudad Juarez' میں پیش آیا جس میں 37 افراد کی ہلاکت اور 21 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس حادثے کے پیش نظر میکسیکو حکام کا کہنا ہے کہ واقع سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور حکام کی جانب سے ابھی تک آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔  دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیمپ میں آگ لگنے سے متاثر ہونے والے افراد میں سے اکثریت کا تعلق وینزویلا سے ہے جو کہ امریکا میں داخلے کے خواہش مند تھے۔