واٹس ایپ کی صارفین کیلئے زبرست سہولت؛ بڑی مشکل حل

WhatsApp from Facebook is a FREE messaging and video calling app
کیپشن: WhatsApp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیغامات، ویڈیوز یا تصاویر کو بھیجنے کے لئے صارفین پیغام رسانی کے لئےواٹس ایپ کو کثرت سے استعمال کرتے ہیں، واٹس ایپ انتظامیہ بھی صارفین کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انتظامیہ نے ایک اور زبردست فیچر متعارف کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔

واٹس ایپ  اسمارٹ فونز کے لیے ایک ملکیتی کراس پلیٹ فارم فوری پیغام رسانی کی ایک خدمت ہے۔ ٹیکسٹ پیغام رسانی کے علاوہ، صارفین ایک دوسرے کو تصاویر، ویڈیو اور صوتی پیغامات بھی بھیج سکتے ہیں۔ صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے شاندار سہولت متعارف کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔ واٹس ایپ انتطامیہ نےصارفین دوجی بی تک فائلیں بھیجنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔

آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ نے بیٹا ورژن 22.7.0.76 جاری کرنے کے بعد جو آخر کار آئی او ایس15 کے لیے کار آمد ہے ، کمپنی نے صارفین کو ٹو جی بی تک کی فائلیں بھیجنے کی اہلیت کی جانچ بھی شروع کردی۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق ارجنٹائن میں ایک چھوٹا سا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور کچھ لوگ ٹو جی بی تک میڈیا فائل یو یبیٹا انفو لنکں شیئر کرسکتے ہیں۔ فی الحال واٹس ایپ صارفین صرف 100ایم بی تک کی میڈیا فائلیں شیئر کرسکتے ہیں۔

ویب بیٹا انفو لنک کا کہنا ہے کہ کمپنی مستقبل میں اس فیچر کو مزید صارفین تک پہنچانے کا منصوبہ بنا رہی ہے. واٹس ایپ انتطامیہ نے واضح کیا ہے کہ چونکہ یہ ایک ٹیسٹ ہے، اس لیے واٹس ایپ اس ٹرائل کے بعد تبدیلیوں کو واپس بھی لے سکتا ہے۔

دوسری طرف واٹس ایپ کے مدمقابل ٹیلیگرام نے صارفین کو2020 سے ٹو جی بی تک شیئر کرنے کی اجازت دی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer