ای چالان سے متعلق بڑی خبر

E chalaan,traffic police,city42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیمروں سے ای چالان تو کردیئے گئےلیکن خلاف ورزی کرنے والوں کے گھروں تک نہ پہنچائے جاسکے،سیف سٹیزکی ناقص پالیسی کی وجہ سے جرمانوں کی وصولی کےلئے صرف50فیصد چالان شہریوں کے گھروں تک پہنچائے گئے۔
کیمروں سےای چالاننگ دھڑا دھڑجاری ہےلیکن ای چالان کی سلپس شہریوں تک پہنچانا مشکل ہوگیا،شہرمیں 4 سالوں میں ہونے والے ای چالانوں میں سے50فیصد کی ڈلیوری نہ ہوسکی ۔

سیف سٹیز کے اپنے اعدادوشمارکےمطابق شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر4سالوں میں 78لاکھ سے زائد ای چالان کئے گئے،78لاکھ ای چالانز میں سے 39 لاکھ ای چالان شہریوں تک پہنچائے جاسکے۔ای چالاننگ کی ڈلیوری میں رکاوٹ کی بڑی وجہ میں ایکسائزکی جانب سے ڈیٹا میں شہریوں کے نامکمل ایڈریس بھی ہیں۔ سیف سٹیز نےڈلیوری سسٹم بہتر بنانےکےلئے رواں سال اقدامات کا آغاز کیا ہے۔