ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ترین گروپ نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترین گروپ نے پنجاب کی صورتحال سے جہانگیر ترین کو آگاہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس آج یا کل بلائے جانے کا امکان ہے۔جہانگیر ترین کی ارکان کو متحد اور آپس میں رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے۔تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے، قرارداد میں وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔