ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک عدم اعتماد،،پنجاب بیوروکریسی کے ن لیگ سے بیک ڈوررابطے

تحریک عدم اعتماد،،پنجاب بیوروکریسی کے ن لیگ سے بیک ڈوررابطے
کیپشن: Punjab Bureaucracy Contact PMLN
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد سیاسی ہلچل میں اضافہ ہواہےجس کے بعد پنجاب کی بیوروکریسی نےمسلم لیگ نون سے بیک ڈور رابطے شروع کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اعلی افسران کے میاں شہباز شریف حمزہ شہباز اور سابق وزراء سے رابطے شروع ہیں۔اعلی افسران نے بزدار حکومت کو اہم تقرریاں لینے کے لئے سفارشیں کم کرانا شروع کر دیں ہیں۔

 اعلی افسران پنجاب میں اگلی حکومت سے پوسٹنگ لینے پر بھی غورکررہی ہے۔اسی حوالے سے’ اے سی‘’ ڈی سی‘ کمشنر سیکرٹری لگنے کے لیے سفارشیں بھی کم پڑ گئی ہیں۔اسی تناظر میں مسلم لیگ ن  کی قیادت نے رابطہ کرنے والے اعلی افسران کو انتظار کا مشورہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلی عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے جس کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی صورتحال  انتہائی گھمبیر  ہے۔جس کے بعد  وزیراعلی عثمان بزدار  نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی ہے۔