ہولی کے تہوار پر رنگوں کی بہار

ہولی کے تہوار پر رنگوں کی بہار
کیپشن: Holi Festival
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اگروال آشرم میں رنگوں کے تہوار ہولی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔

اگروال آشرم میں ہولی کے تہوار پر رنگوں کی بہار، ہندو برادری ہولی کے رنگ میں رنگ گئی۔ نہ صرف ہندو کمیونٹی بلکہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ہولی کی تقریب میں شرکت کرکے محظوظ ہوتے رہے۔ ہولی ایک ایسا تہوار ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ پیار محبت بانٹنے کا پیغام دیتاہے۔

بوڑھے، جوان، بچے اور خواتین ہر کوئی ایک دوسرے کو رنگ لگاتے اور ہیپی ہولی کہتے دکھائی دیئے۔ ہولی کے تہوار پر نہ صرف موج مستی اور ہلاگلہ کیا گیا بلکہ مشہور گیتوں پر رقص بھی کیا گیا۔

موسم بہار میں خوبصورت رنگوں کے تہوار ہولی کو ہندو برداری ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر اچھائی کی برائی پر برتری کو ظاہر کرتے ہوئے امن اور محبت کا پیغام دیتی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں غیر مسلم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔ غیرمسلم پاکستانی آئین کے مطابق برابر کے شہری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان باہمی احترام، بھائی چارہ، ہم آہنگی اور تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر اعجاز آگسٹین کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں تمام مذہبی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی فراہم کی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہولی کے موقع پرپنجاب بھر میں ہندو برادری میں 70لاکھ کے وظائف تقسیم کیے جا رہے ہیں۔پچھلے سال بھی مذہبی اقلیتوں کے تمام تہوار مکمل جوش و خروش سے منائے گئے۔آج کے دن سر گنگا رام اور ڈاکٹر روتھ فاؤکی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اعجاز عالم نے نمائندگان سے اپیل کی کہ کورونا وباء کے پیش نظر سماجی فاصلے کی پالیسی برقرار رکھیں۔