سٹی 42: ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ اورعائشہ ناز سے لڑائی میں نیاموڑآگیا، حریم شاہ نےالزام لگایا ہے کہ عائشہ نازترکی فرارہونے کی کوشش کررہی ہے، حریم شاہ نے عائشہ نازکا نیاپاسپورٹ جاری ہونے پربھی سوال اٹھادیاہے۔
مشہور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی اپنی حریف عائشہ ناز سے لڑائی میں شدت آگئی، حریم شاہ نے سٹی نیوز نیٹ ورک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات درج ہونے کے باوجود عائشہ ناز ترکی فرار ہونے کے لئے کوشاں ہے۔
عائشہ کا پاسپورٹ ایف آئی اے نےوگیٹر ضبط کرکھا ہے پھر نیا پاسپورٹ کیسے جاری ہوا۔ عائشہ کے خلاف تھانہ ماگلہ اور وویمن میں مقدمات درج ہونے کے باوجود بھی پولیس گرفتار نہیں کررہی۔
یاد رہے کہ حریم شاہ کی طرف سے تھانہ گولڑہ میں اپنے حقیقی نام فضہ حسین سے تشدد کی درخواست دائر کی گئی تھی، حریم شاہ کی طرف سے تھانہ گولڑہ میں اپنے حقیقی نام فضہ حسین سے تشدد کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔
ایف آئی آر کےمتن کے مطابق حریم شاہ ای الیون تھری اومنی آرکیڈ میں رہائش پزیر ہیں،وہ کراچی سے شوٹنگ کے سلسلے میں16 مارچ کو اسلام آباد آئیں اور 18 مارچ کو بہادر شیر آفریدی اور عائشہ ناز ان کے فلیٹ پر آئے، بہادر شاہ آفریدی و عائشہ ناز نے فلیٹ میں داخل ہوتے ہی تشدد شروع کیا۔
حریم شاہ نے ایف آئی آر میں مزید بتایا کہ شور مچانے پر بہادر شیر آفریدی نے میرے منہ پر ہاتھ رکھ دیابعد از تشدد بہادر شیر آفریدی و عائشہ ناز فرار ہو گئے۔