پروفیشنل فوٹو گرافی کی صلا حیت رکھنے والا سمارٹ فون متعارف

 پروفیشنل فوٹو گرافی کی صلا حیت رکھنے والا سمارٹ فون متعارف
کیپشن: vivo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کینال روڈ (سٹی42) سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے آج با قاعدہ پاکستان میں پرو فیشنل فوٹو گرافی کی صلا حیت رکھنے والے منفرد فیچر ز، بے مثال ڈیزائن اور  تیز ترین کارکردگی کا حامل جدید اور اعلیٰ ترین سمارٹ فون ایکس 60 پرو متعارف کروا دیا گیا۔

ایکس 60 پرو  ویوو کی ان اوّلین ڈیوائسز میں سے ایک ہے جنہیں آپٹکس اور آپٹو الیکٹرانکس کے شعبہ میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھنے والے ادارے ZEISSکے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے۔ امیجنگ کے بلند ترین معیا رکو یقینی بنانے کے لیے ویوو کے جدید ترین ڈیزائن پر ZEISS کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ۔

  ویوو کے سی ای و ایرک کو نگ نے کہا کہ'پاکستا ن میں پرو فیشنل فوٹو گرافی اورویڈیو گرافی کی جدید ترین خصو صیا ت سے آراستہ  X سیریز کے سب پہلے سمارٹ کو متعارف کروانا ہمارے لیے باعث افتخار ہے ،اب ZEISS کے ساتھ مل کر X60 series   کی مصنو عات کا انقلا ب آفریں امیجنگ سسٹم تیا ر کیا جارہا ہے۔ بہترین نتائج کا حامل X60 Pro اسی سیریز کا شاہکار سمارٹ فون ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جدید ترین گمبل سٹیبلا ئزیشن 2.0، ایکسٹریم نائٹ ویژن 2.0اور دیگر جدیدخصو صیات  سے مزین X60 Pro صارفین کو مختلف مناظر اور صورت حال کی وسیع رینج کے حوالے سے پیشہ ورانہ معیا ر ات کے عین مطابق Ultra-stable طریقہ سے تصاویر اتارنے ا ور ویڈیو بنا نے کی سہو لت فراہم کرتا ہے ، لہٰذا مو بائل فوٹو گرافی میں جدت کی ایک نئی سمت کی جانب یہ پہلا قدم ہے ''فون میں4200mAh کی بڑی بیٹری موجود ہے جو 33Wکی تیز ترین چارجنگ ٹیکنا لو جی سے منٹوں میں چارج ہوتی ہے ۔ ویوو کا نیا X60 Proاس وقت پاکستان بھر میں129,999/-روپے کی قیمت میں پری آرڈر کے لیے دو دلکش رنگوں (نیلا اور کالا )میں دستیاب ہے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer