ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے بڑے ٹیچنگ ہسپتال انتظامی بحران سے دوچار

Teaching Hospitals
کیپشن: Teaching Hospitals
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (زاہد چودھری ) ایک طرف کورونا تو ادھر شہر کے بڑے ٹیچنگ ہسپتال انتظامی بحران سے دوچار، علاج معالجہ بھی متاثر ہونے لگا۔

ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ ایک سال سے خالی پڑا ہے، میو ہسپتال، سروسز ہسپتال، پی آئی سی، جنرل ہسپتال اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز سمیت شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے عہدے بھی خالی پڑے ہیں، ان عہدوں پر عارضی چارج دے کر ایڈہاک ازم کے تحت بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں کے انتظامی امور چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں حالیہ کورونا وبا کے دوران مستقل ایم ایس نہ ہونے سے علاج معالجے کی فراہمی بھی متاثر ہورہی ہے۔

 حکومت پنجاب اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ  کیئر نے تاحال ٹیچنگ ہسپتالوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے اہم عہدے خالی ہونے سے جنم لینے والے ا نتظامی بحران کو ختم کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا۔

دوسری جانب محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث شہر کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا ، ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کے دفاتر چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے، اتوار کی چھٹی بھی منسوخ  کردی گئی۔

 علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ کی منظوری سے میو ہسپتال کا بورڈ آف گورنرز تشکیل دیدیا گیا, بورڈ آف گورنرز میو ہسپتال کے تمام انتظامی اور مالی اختیارات کا حامل ہوگا اور بورڈ کی تشکیل کے ساتھ ہی میو ہسپتال میں سرکاری عمل دخل یکسر ختم کر دیا گیا .

Sughra Afzal

Content Writer