سٹی42:ملک بھرمیں کورونا کی صورتحال پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید67اموات ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے4ہزار468نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی صورتحال پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید67اموات ہوئیں ۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے4ہزار468نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ ملک بھرمیں مجموعی اموات 14ہزار158 ہو چکیں، ملک بھرمیں کورونامتاثرین کی تعداد 6لاکھ49ہزار824ہوگئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد5لاکھ93ہزار 282 ہے۔
سندھ میں سب سے زیادہ 2لاکھ 64ہزار55متاثرہوئے، پنجاب میں متاثرین کی تعداد 2لاکھ16ہزار 95 ، کے پی میں 83ہزار630 اور بلوچستان میں 19ہزار453ہوگئی ۔ اسلام آباد میں 55ہزار56اورآزاد کشمیرمیں 12ہزار245 متاثر ہ مریض ہیں۔