کورونا سے لڑنے کیلئے بچے بھی میدان میں آگئے

کورونا سے لڑنے کیلئے بچے بھی میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک )کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، شہریوں نے اپنے اہلخانہ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات اپنا لیے، پلاسٹک سیفٹی کٹس اور ماسک پہن لیے۔

جوہر ٹاؤن میں شہریوں نے بچوں کو حفاظتی کٹس استعمال کروانا شروع کر دیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو ماسک اور سیفٹی کٹس کے ساتھ ساتھ بار بار ہاتھ بھی دھلوائے جا رہے ہیں۔

حفاظتی اقدامات کے تحت بچوں کو ماسک اور پلاسٹک کی حفاظتی کٹس استعمال کروانا شروع کر دیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں اور بزرگوں کو وائرس سے بچانے کی زیادہ حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ، وائرس  اب تک 11مریضوں کی جان لے گیا،پنجاب کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں سندھ سے بھی آگے نکل گیا، ڈی جی خان میں 207 مریض سامنے آئے ہیں، سندھ میں 457، خیبر پختونخوا میں 180 ، بلوچستان میں 133 اور اسلام آباد میں 39 افراد کورونا کا شکار ہیں، گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 107 اور آزاد کشمیر میں 2 ہوگئی، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 490  سے تجاوز کر گئی ہے۔