(بسام سلطان)ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریض مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا، باندھنےکےسوا کوئی آپشن نہیں تھا، وبا کےپیش نظر محکمہ صحت نےڈاکٹرز اورعملےکو کوئی تربیت نہیں دی۔
میواسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےگرینڈ ہیلتھ آلائنس کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جاں بحق ہونے والا مریض دماغی مسائل اورانسیفلائٹس کی بیماری میں مبتلا تھا، مریض اپنی بینڈج اورآئی وی لائن اتارنے کی کوشس کر رہا تھا جس کی وجہ سے باندھنا پڑا، انہوں نےصوبائی وزیر کے بیانات کی بھی مذمت کی۔
ڈاکٹرزکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے10ہزاربھرتیوں کا کہاجس پر عمل درآمد نہیں ہوا،ہماری تنخواہیں بڑھانےکی بجائے سامان مہیا کریں، کورونا کے خلاف جنگ میں بطوروالینٹئرکام کریں گے۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے کورونا کے پیش نظر ڈاکٹرز اور عملے کو تربیت نہیں کرائی، اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی سامان لیا اورڈیوٹیاں کررہے ہیں، چائینہ سےاین 95 ماسک منگوائےگئے جن کا کوئی اتہ پتہ نہیں جبکہ کٹس اور وینٹی لیٹرز کی تاحال کمی ہے۔