ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جزوی لاک ڈاون کے دوران حادثات میں11افراد جاں بحق

جزوی لاک ڈاون کے دوران حادثات میں11افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)شہر میں جزوی لاک ڈاون کے دوران عوام کی جانب سےغیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، ٹریفک حادثات میں لاک ڈاون کے باوجود صرف36 فیصد کمی ہوئی جبکہ 11 افراد جاں بحق ہوئے۔

حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاو کے لیے اقدامات تو لیے گئے لیکن ان اقدامات کو عوام غیر سنجیدگی کی نظر کرنے لگی ہے جس کی واضع مثال حادثات میں صرف 36 فیصد کمی رونما ہوئی،ریسکیو 1122 کے ریکارڈ کے مطابق جزوی لاک ڈاون سے پہلے ہفتے میں چودہ مارچ سے بیس مارچ تک 1440 حادثات رونما ہوئے اور رونما ہونے والے حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوئے،جزوی لاک ڈاون کے دوران 910 حادثات رونما ہوئے

جزوی لاک ڈاون کے دوران ہونے والے حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کم عمر ڈرائیورز  کے121 حادثات رونما ہوئے،ناکوں اور حکومتی اقدامات کے باوجود شہری غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے رہے،سڑکوں پر ٹریفک کم ہونے اور اوور سپیڈنگ کے باعث بھی حادثات ہوئے جو شہریوں کی غیر سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ جزوی لاک ڈاون کےباوجود شہریوں کی غیرسنجیدگی برقرار ہے،گلی محلوں میں مٹرگشت کا سلسلہ جاری ہے،شہریوں کوگھروں میں بند رکھنےکےلیےحکومت نےبھی حکمت عملی تیارکرلی،حکومت نےلاہورسمیت پنجاب بھر میں مکمل لاک ڈاون پرغورشروع کردیا ہے،،اگلے ہفتے بڑے فیصلےپرعملدرآمد کیا جائےگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer