ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور کی تمام ڈی سیز کو خصوصی ہدایت

کمشنر لاہور کی تمام ڈی سیز کو خصوصی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) کمشنر لاہور سیف انجم نے ڈویژن کے تمام ڈی سیز کو ویڈیو لنک کے ذریعے تمام اشیاے ضروریہ کے سٹاک و گوداموں کو چیک کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق  کمشنر لاہور سیف انجم نے کمشنر آفس دیو سماج روڈ پر ویڈیو لنک خطاب کیا, کمشنر لاہور کا ویڈیو لنک اجلاس میں ڈی سی لاہور دانش افضال,ایڈشنل کمشنر طارق قریشی,اے سی جی ملک مشتاق ٹوانہ,اے سی پروٹوکول عظیم اعوان اور تمام اضلاع کے ڈی سی ز نے شرکت کی, کمشنر نے کہا کہ رضا کاروں کی فہرست متعلقہ اضلاع کو فراہم کر دی گئیں ہیں۔

کمشنر لاہور کا کہناتھا کہ حالیہ بیرون سفر سے آنے والے ہر فرد کی سکریننگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں،کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ فہرستیں دے دی ہیں،افراد کو سو فیصد چیک کرایا جائے، کمشنر لاہور سیف انجم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماسک 10 تا 15 روپے میں مارکیٹ میں وافر موجود ہیں۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ لنگر خانوں کو زیادہ اور بہترین انداز میں فعال رکھا جائے،کمشنر لاہور نے کہا کہ محکمہ زکواۃ و بسپ کی فہرستوں کی تصدیق ضروری ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer