ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز میں ترمیم

ایل ڈی اے کے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز میں ترمیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے کے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز میں ترمیم، پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز میں انٹرٹینمنٹ اینڈ ایمویزمنٹ پارک کی اجازت ہو گی،  بیس کی بجائے آئندہ 30 فیصد لینڈ پراپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ۔

اس سے قبل پرائیوئٹ ہاؤسنگ سکیمز میں پبلک پارکس کی تعمیر لازم تھی، انٹرٹینمنٹ پارکس تعمیر نہیں کیے جاسکتے تھے، گزشتہ روز محکمہ قانون کی سب کمیٹی سے ترامیم پاس ہوئیں جس میں انٹرٹینمنٹ اینڈ ایمیوزمنٹ پارک کی اجازت دی گئی۔

پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز  میں بیس کی بجائے آئندہ تیس فیصد لینڈ پر اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی مشروط اجازت ہوگی، 20 فیصد لینڈ کے ساتھ مزید دس فیصد شامل کرنے کےلیےقبرستان، گرین ایریا اور مفاد عامہ کے لیے ایک ایک فیصد اراضی مزید دینا ہوگی، اپارٹمنٹس کے لیے مزید دس فیصد اراضی کی اجازت دینے کا مقصد ہائی رائز بلڈنگز کے ویژن کو فروغ دینا ہے۔

پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز ترمیمی رولز 2019 کی اجازت پہلے ایل ڈی اے گورننگ باڈی سے لی جاچکی ہے، گزشتہ روز صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں ترمیمی قوانین کی منظوری ہوئی، اجلاس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران بھی موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer