ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کی گراؤنڈ میں بچوں کے کھیلنے پر پابندی عائد

سرکاری سکولوں کی گراؤنڈ میں بچوں کے کھیلنے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) بچے سرکاری سکولوں کے گراؤنڈ یا حدود میں نہیں کھیل سکیں گے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پابندی لگا دی، گراؤنڈ میں بچےکھیلتے ہوئے پائے گئے تو متعلقہ ہیڈ کیخلاف کارروائی ہوگی۔

سرکاری سکولوں کے گراؤنڈ یا حدود میں علاقے کےبچوں نے کھیلنا مشغلہ بنا لیا، جس پر ایکشن لیتے ہوئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری سکولوں کے گراؤنڈ یا حدود میں کھیلنے پر پابندی لگا دی، سکولوں کے گراؤنڈ میں بچے کھیلتے ہوئے پائے گئے تو متعلقہ ہیڈ ذمہ دار ہوگا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق سرکاری سکولوں کی حدود میں بچوں کو کھیلنے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی، سکیورٹی گارڈ بچوں کو سکول کی حدود میں داخل ہونے سے روکیں گے، احکامات پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں سکول ہیڈ کیخلاف قانونی کارروائی کیجائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer