ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ بھر میں دکانوں کے اوقات کارتبدیل، نوٹیفکیشن جاری

صوبہ بھر میں دکانوں کے اوقات کارتبدیل، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دکانیں رات آٹھ بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کا خطرہ شہر میں بڑھنے لگا، لاہور میں کل تعداد 115 ہو گئی، گزشتہ روز میوہسپتال میں کورونا کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا، جبکہ فیصل آباد میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ 22سالہ نوجوان دم توڑ گیا،پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہلاکتیں، ملک بھر کی کیسز کی تعداد 1373 ہوگئی,ملک بھر میں 179 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آگیا، گروسری سٹورز،جنرل سٹورز، کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا احکامات جاری کردیئے، فیصلے پر آج سے عملدر آمد ہوگا ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناتھا کہ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس حوالے سے باقاعدہ  نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق صوبہ بھر میں گروسری سٹورز،جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں  صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہلاکتیں ہوئی ہیں جہاں لاہور میں 3، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایک ایک ہلاکت ہوئی جب کہ خیبرپختونخوا میں 3، بلوچستان، سندھ اور گلگت میں ایک ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer