سٹی42: تجزیہ کاروں کا ڈاکٹروں کی غفلت پراظہار افسوس، حامد میر نے کہا کہ مریضوں کی خدمت کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں لیکن ظالم ڈاکٹروں کو بے نقاب کرنا ہمارا فرض ہے۔
چینل 24 کے پروڈیوسر شکیل خان کے سامنے کل رات میو ہسپتال لاہور کے کرونا وارڈ میں ایک مریض محمد حنیف کو رسیوں سے باندھ دیا گیا اس ظلم کے بعد اسکی موت کی کہانی شکیل کی زبانی سنئیے مریضوں کا خیال رکھنے والے طبی عملے کو ہمارا سلام لیکن محمد حنیف کے قاتلوں کو بے نقاب کرنا ہمارا فرض ہے pic.twitter.com/lYTTwvc88i
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) March 27, 2020
سنئیر تجزیہ کار حامد میر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹروں اور نرسوں نےمریض کو قتل کیا ہے، مریض کی موت قتل کے زمرے میں آتی ہے، مریضوں کی خدمت کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ظالم ڈاکٹروں کو بے نقاب کرنا ہمارا فرض ہے۔
آج میو اسپتال لاہور کے کرونا وارڈ میں ایک مریض ڈاکٹروں کی سنگدلی کے باعث مارا گیا اسے رات کو ونٹی لیٹر کی ضرورت تھی مدد مانگی تو اسے رسیوں کے ساتھ بیڈ سے باندھ دیا گیا صبح وہ انتقال کر گیا ہمیں صرف ان سے پیار ہے جو مریضوں سے پیار کرتے ہیں جو مریضوں سے ظلم کریگا اس بے نقاب کرینگے
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) March 27, 2020
دوسری جانب نسیم زہرا کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے، ڈاکٹرز کو الرٹ رہنا چاہیے، صفائی کرنے والوں نےمریض کوباندھ دیا، یہ ایک جرم ہے۔
نسیم زہرانے واقعے کی انکوائری کا بھی مطالبہ کردیا۔