16 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو سینی ٹائزر تیارکرنے کیلئے لائسنس جاری

16 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو سینی ٹائزر تیارکرنے کیلئے لائسنس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوٹ روڈ (علی ساہی) ہینڈ سینی ٹائزر کی کمی دور کرنے کیلئے محکمہ ایکسائز کا ہنگامی بنیادوں پر کام جاری، 16 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو صرف سینی ٹائزر تیارکرنے کے لیے لائسنس جاری کردیئے ۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ایک دم سے مارکیٹس میں سینی ٹائزر کی کمی ہوگئی ہے، اس کمی کو دور کرنے کے لیے محکمہ ایکسائز نے نئی پالیسی اپنائی ہے، کمپنیوں کو لائسنس ایشو کرنے شروع کردئیے ہیں تاکہ سپرٹ کی فراہمی کرکے سینی ٹائزر کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ای ٹی او سفیرعباس کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے صرف ایک کمپنی کے پاس لائسنس تھا، یہ کمپنی سینی ٹائزر تیار کر کے شہر بھر میں فراہم کررہی تھی۔ اب مزید 16 ملکی وغیر ملکی کمپنیوں کو لائسنس فراہم کردیئے ہیں تاکہ سینی ٹائزر کی مارکیٹ میں سپلائی یقینی بنائی جاسکے، سینی ٹائزر بنانے کے لئے کمپنیوں سے وصول ہونے والی نئی درخواستوں پر لائسنس بھی دیئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک وائرس سے 27 ہزار افراد ہلاک اور 6 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں بھی  کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے،ملک میں سب سے زیادہ کیسز  پنجاب میں سامنے آئے ہیں جہاں تعداد 497 ہے جبکہ اس کے بعدسندھ  میں 457 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer