لاہور میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد116 ہوگئی

لاہور میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد116 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 497 کنفرم مریض ہیں، جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں متاثرین کی تعداد 116 ہے۔

  کورونا کا خطرہ شہر میں بڑھنے لگا ہے، لاہور میں کل تعداد 115 ہوگئی، میوہسپتال میں کورونا کا ایک اورمریض جان کی بازی ہارگیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی، میو ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریض کی درد ناک موت ہوئی۔

 بزرگ مریض 10 گھنٹے ایڑیاں رگڑتا رہاکوئی مدد کو نہ آیا، آئسولیشن وارڈ کے مریضوں نےعملے کی غفلت کا بھانڈا پھوڑ دیا، مریض سانس لینے میں دشواری پر ڈاکٹرز اور عملے کو پکارتا رہا، آئسولیشن وارڈ کے ڈاکٹر اور نرسز نے تڑپتے مریض کو ہاتھ تک نہ لگایا۔

 پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1375 ہو گئی ہے جبکہ 497 مصدقہ متاثرین کے ساتھ پنجاب پہلی بار ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بن گیا ہے۔

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق شہر میں ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 116 ہو گئی، اب تک پنجاب میں کورونا وائرس سے 5 افراد ہلاک جبکہ 4 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، پنجاب میں کورونا کے 497 کنفرم مریض ہیں۔

پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہے جن میں سے پانچ کا تعلق پنجاب، تین کا خیبر پختونخوا جبکہ ایک، ایک مریض سندھ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ہلاک ہوا ہے تاہم 25 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer