ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موروثی بیماریوں کے حوالے سے اٹلی کی پاکستان کو بڑی پیشکش

موروثی بیماریوں کے حوالے سے اٹلی کی پاکستان کو بڑی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) پاکستان میں تعینات اطالوی سفیر مسٹر سٹیفانو پونٹی کارلو کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے خصوصی ملاقات، ملاقات میں آٹزم اور جینیاتی امراض کے حوالے سے اطالوی سفیرکی مکمل تعاون کی پیشکش کردی۔

سفیر نے صوبائی وزیر صحت کو جنیٹک ڈس آرڈر خصوصا آٹزم کے حوالے سے خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ آٹزم اور مختلف جنیٹک ڈس آرڈر جس میں تھیلیسیمیا اور دیگر شامل ہیں، ان کے لیے ملک میں پہلے ہی کام جاری ہے۔ اطالوی ایمبیسیڈر نے جنیٹک ڈس آرڈرز آٹزم کے حوالے سے قانون سازی اور تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ صوبے میں ایک اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے، انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ تھلسیمیا سوسائٹیز سمیت جنیٹک ڈس آرڈرز پر کام کرنے والے افراد کو ایک چھت تلے بلا کر ایک جامع اجلاس کیا جائے گا تاکہ ڈس آرڈرز سے نمٹنے کے لیے موثر حکمت عملی تیار کی جاسکے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ معاونت کی پیشکش پر اطالوی سفیر اور اطالوی حکومت کے بے حد مشکور ہیں۔