(سٹی42) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق قومی احتساب بیورو کی طلبی پر بغیر پروٹوکول نیب لاہور میں پیش ہوئے جہاں نیب کی تین رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے خواجہ سعد رفیق سے پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق پوچھ گچھ کی۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان, دبنگ سلمان خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کی جانب سے طلبی کا نوٹس ملنے پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بغیر پروٹوکول اپنی ذاتی گاڑی میں نیب میں پیش ہوئے، نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم نے وفاقی وزیر ریلوے سے پیراگون سٹی میں شیئر ہولڈر کے حوالے سے تفتیش کی۔
ایک اور پیشی ایک اور طلبی pic.twitter.com/20YC9iH1P9
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 28, 2018
پیشی سے قبل وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک اور پیشی، ایک اور طلبی۔
نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں نے کبھی پلاٹ ، کوٹہ یا کمیشن نہیں لیا، جوکچھ ہے سپریم کورٹ میں پیش کردیا تھا، جب تک ادارے مضبوط نہیں ہوں گے ،ملک مضبوط نہیں ہوسکتا۔ہمارے دشمن ہم پر ہنس رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں خواجہ سعد رفیق کے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بھی نیب نے 29 مارچ کو طلب کر رکھا ہے، چیئرمین نیب نے پیراگون سٹی میں مبینہ گھپلوں کے خلاف انکوئری کی منظوری دی تھی۔
یاد رہے کہ نیب نےنومبر 2017 میں اراضی سکینڈل میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اور پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ملوث ہونے پر تحقیقات شروع کیں تھیں۔