ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن میں آگیا

ایل ڈی اے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن میں آگئی۔ فیروز پور روڈ، کچا جیل روڈ اور وینس سکیم سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔

ایل ڈی اے نے شاداب کالونی، وینس سکیم، ڈیفنس روڈ، کچا جیل روڈ، فیروز پور روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بغیر نقشہ زیر تعمیر دوکانوں اور گھروں کو گرا دیا۔ حکام نے بھاری مشینری کی مدد سے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا۔ آپریشن کے دوران کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔ تاہم کسی قسم کی مزاحمت دیکھنے میں نہیں آئی۔

آپریشن کی سربراہی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سلمان، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عباس علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عمر مجید نے کی۔