عیشہ خان:سروس سٹرکچرکے نفاذ اور واجبات کی وصولی کے لئے مال روڈ چیئرنگ کراس پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج جاری، دھرنے کے باعث چيئرنگ کراس تیسرے روز بھی ٹريفک کے لئے بند رہا۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز مال روڈ پر مطالبات کی منظوری کیلئے ڈٹ گئیں، پنجاب بھر سے آنے والی خواتين چیئرنگ کراس پر دھرنا ديے بیٹھی ہیں، مظاہرين میں محکمہ صحت کی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزر بھی شامل ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مذاکرات ناکام ہیں، حکومت مطالبات کی منظوری کا جھانسہ دیکر پہلے بھی احتجاج ختم کراتی رہی،اس لیےاب نوٹیفکیشن جاری ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔مال روڈ پر راستہ بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، پوليس نےمظاہرین کو ايک سڑک کھولنے پرآمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔
مال روڈ چیئرنگ کراس پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا اپنے مطالبات کی مظوری کےلیے احتجاج گزشتہ دنوں جاری ہے لیکن ان کی ابھی تک کچھ سنوائی نہیں ہوئی ہے جبکہ اس اجتجاج کے دوران ایک لیڈی ہیلتھ ورکر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئی ہے۔
مزید جاننے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں: لیڈی ہیلتھ ورکر دھرنے میں جاں بحق، مال روڈ پر کہرام مچ گیا
چئیرنگ کراس مال روڈ مظاہرین ک فیورٹ دھرنا پوائنٹ بن گیا۔ چئیرنگ کراس مال روڈ مظاہرین ک فیورٹ دھرنا پوائنٹ بن گیا۔چئیرنگ کراس پر لیڈیز ہیلتھ ورکرز کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔پنجاب کےمختلف اضلاع سے آئی ورکرز نے رات کھلے آسمان تلے گزاری ۔دھرنا ختم کرانے کیلئے رات گئے آنے والے حکومتی وفدسے ایک گھنٹے سے زائد وقت جاری رہنے والے مذاکرات بےنتیجہ رہے، حکومتی ٹیم کی طرف سے مطالبات کی منظوری کیلئےتشفی جواب نہ ملنے پر خواتین ہیلتھ ورکرز نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا.
لیڈیز ہیلتھ ورکرز کا مطالبہ ہے کہ ان کے سارے واجبات فوری ادا کیے جائیں سکیل اپ گریڈیشن کانوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جائے۔کچھ لیڈیز ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد کے مذاکرات سے مطمئن نہیں ہیں. مال روڈ پر دھرنے کے باعث صبح سویرے دفاتر ،سکول، کالجز جانے والے بھی ٹریفک جام کی وجہ سے مشکلات کا شکار رہے۔