ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ زید ہسپتال: غذائیت کے عالمی دن کے حوالے سے کیمپ کا انعقاد

شیخ زید ہسپتال: غذائیت کے عالمی دن کے حوالے سے کیمپ کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:شیخ زید ہسپتال میں غذائیت کے عالمی دن کے حوالے سے کیمپ کا انعقادکیا گیا، مفت ٹیسٹ سمیت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر فرید احمد خان نے کیمپ کا افتتاح کیا۔

مارچ کا مہینہ دنیا بھر میں غذائیت کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے شیخ زید ہسپتال میں مفت غذائیت کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر فرید احمد خان نے کیا، اس موقع پر مسز رائبیل سلیم، امیر احمد، پروفیسر محمد اکرم، پروفیسر سرفراز سمیت دیگرنے شرکت کی۔

کیمپ میں غذائی ماہرین نے 500 سے زائد مریضوں کو مفت ٹیسٹ اور کنسلٹنسی فراہم کی۔ رائبیل سلیم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صحت مند زندگی کے لئے متوازن غذا اور روزانہ ورزش کرنی چاہیے۔