ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آئس کریم، ملک شیک پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آئس کریم، ملک شیک پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آئس کریم اور ملک شیک پوائنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کیا، دودھ کی جگہ ٹی وائٹنر اور پائوڈر کے استعمال پر آئس لینڈ کی برانچز سیل کردی گئیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر بھر میں دودھ کے بغیر آئس کریم اور ملک شیک بنانے والے پوائنٹس کے کیخلاف کارروائی کی۔اس دوران ملک شیک اور آئس کریم میں دودھ کی جگہ ٹی وائٹنر اور پائوڈر کے استعمال پر شہر کے مشہور برانڈ آئس لینڈ کی تمام برانچیں سیل کردیں جن میں فیصل ٹائون، جوہر ٹائون، ڈی ایچ اے، اقبال ٹاؤن برانچ شامل ہیں۔

فوڈ عملہ نے خدا بخش کالونی میں پروڈکشن یونٹ اور مناواں میں آئس کریم کے نام پر فروزن ڈیزرٹ تیار کرنے والی فیکٹری بھی سیل کر دی۔ متعلقہ فیکٹری میں ویجیٹیبل فیٹ سے بنی فروزن ڈیزرٹ کے لیبل پردودھ سے بنی آئس کریم لکھا جا رہا تھا۔