سالک نواز:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ شروع دن سے کہہ رہا ہوں نیب کا قانون ایک کالا قانون ہے، جو کمایا اسکی تفصیلات سپریم کورٹ اور نیب میں جمع کروا دی ہیں، انہوں نے کہا کہ کس کو لانا ہے اور کس کو نکالنا فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے۔
ریلوے ہیڈ کوارٹر میں صوبائی وزیر مذہبی امور ضعیم قادری اور ایم پی اے یاسین سوہل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دونوں سیاسی جماعتوں کی حکومتوں نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی،احتساب کا نعرہ لگانے والوں کے مقاصد کچھ اور تھے، نیب جب بھی بلائے میں جاؤں گا،کبھی بھی سیف الرحمن کے احتساب کا حامی نہیں رہا، کبھی پلاٹ، کوٹہ یا قرضہ نہیں لیا، ملک کو انتشارکی طرف نہ لے جایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ اورانتظامیہ کے سربراہ کی ملاقات آئین اور قانون کی بالادستی ہے، مزید کہنا تھا کہ سید یوسف رضا گیلانی اور چوہدری نثارکو ایک دوسرے سے دور نہیں جانا چاہیئے۔