قیدیوں کےلئے وزیراعلیٰ کا خصوصی ریلیف، عید پر اہل خانہ سےملاقات کی اجازت مل گئی

Special Eid relief for prisoners in Punjab, City42
کیپشن: آئی جی جیل خانہ جات کے آج جاری کردہ مراسلہ کے مطابق عید الاضحیٰ کے روز پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں ، حوالاتیوں سے صبح8 بجے سے 5 بجے تک ملاقات کی اجازت ہوگی.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر  آئی جی جیل خانہ جات نے عیدکےموقع پر قیدیوں کی ان کے اہل خانہ سےملاقات کی اجازت دے دی۔

آئی جی جیل خانہ جات کے آج جاری کردہ مراسلہ کے مطابق عید الاضحیٰ کے روز پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں ، حوالاتیوں سے صبح8 بجے سے 5 بجے تک ملاقات کی اجازت ہوگی.
صرف بہن ، بھائی ، بیٹے ، بیٹیاں ، ماں باپ ، والدین ملاقات کر سکیں گے.
قیدیوں کو ملاقات کے ساتھ کھانا بھی دیا جاسکے گا.
عیدالاضحٰی کے دوسرے دن اسیران کو صرف کھانا دیا جاسکے گا.
عید ٹرو اور مرو پر جیل پی سی او کے ذریعے لواحقین سے ٹیلیفون پر بات کی اجازت ہوگی
ٹیلیفون کی سہولت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک دی جائے گی .