واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر سامنے آگئی

 واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر سامنے آگئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : میٹا کی زیرِ ملکیت پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن کا ورژن ایکسپائر ہوگیا ہے۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے باضابطہ طور پر ونڈوز پر اپنی الیکٹران پر مبنی ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن کو بند کردیا ہے، جس سے صارفین کو بلاتعطل رسائی کے لیے نئی متعارف کردہ مقامی ایپ پر سوئچ کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔

ورژن کی میعاد ختم ہونے کے بعد، صارفین کو اپنی ویب سائٹس پر میسجنگ ایپ کا استعمال جاری رکھنے کے لیے فرسودہ ورژن کے متبادل کے طور پر نئی مقامی ایپ پر منتقل کردیا جائے گا۔واٹس ایپ نیوز ٹریکر کے مطابق، اس اقدام کا مقصد ڈیسک ٹاپ ڈیوائسز پر ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو زیادہ بہتر، مستحکم اور خصوصیت سے بھرپور ایپ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

واٹس ایپ کے اس پرانے ورژن کو استعمال کرنے والے کچھ صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا تھا کیونکہ اس میں کچھ ٹولز تک رسائی ممکن نہیں تھی، خاص طور پر بزنس واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات درپیش تھیں۔ویب بیٹا انفو کے مطابق اس ورژن کو  غیر متوقع طور پر ختم نہیں کیا گیا،  واٹس ایپ نے 4 ہفتے قبل صارفین کو ایپ کی مین اسکرین پر نوٹیفکیشن کے ذریعے مطلع کیا تھا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-06-28/news-1687959257-2891.jpg

اس اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، صارفین کو یہ میعاد ختم ہونے کا پیغام تب نظر آئے گا جب وہ الیکٹران پر مبنی واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن کھولیں گے۔پیغام کے نیچے ایک بٹن پر کلک کرنا ہے جو صارفین کو ان کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز  پر نئی مقامی ایپ پر شفٹ کردے گا، تاہم الیکٹران ایپ کی میعاد ختم ہونا صرف ونڈوز کے لیے واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ تک محدود دکھائی دیتی ہے۔

ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کا بلا تعطل استعمال  یقینی بنانے کے لیے صارفین کو پرانے الیکٹران ورژن سے مقامی ایپ پر سوئچ کرنے کی ضرورت ہے۔واٹس ایپ جلد ہی ڈیسک ٹاپ ورژن کے صارفین کے لیے اہم اور ضروری بزنس ٹولز فراہم کردے گا۔