توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، مصدق ملک

 توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، مصدق ملک
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کے ذخائر ڈھونڈنے کیلئے کام کررہے ہیں اور اس مقصد کیلئے سمندر میں 16 سے زائد کنویں کھودنے کی پلاننگ ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ ملک کی توانائی ضرورت پوری کرنے کیلئے کوشاں ہیں، تیل اور گیس کے اثاثوں کا سرکلر ڈیٹ صفر کردیا۔ امیر اور غریب کے گیس بلوں کوعلیحدہ کردیا گیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکی کمپنیوں کو بانڈڈ ویئر ہاؤس کی سہولت دے رہے ہیں،جس سے ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہوگا۔ خیال رہے کہ آج وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ کیے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل کردی ہے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کیلئے ’بانڈڈ بلک اسٹوریج پالیسی 2023‘ کی منظوری دے دی گئی ہے۔

 بدھ کو ایک ٹویٹ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کا پاکستان کے عوام کے ساتھ ایک اوروعدہ پورا ہوا جو 9 جون 23 کو قومی اسمبلی میں بجٹ مالی سال 24 کی تقریر کے ذریعے کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق نئی پالیسی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے غیرملکی بینک میں ایل سیز کھولنے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز پاکستانی پورٹس پر خام تیل، پٹرولیم مصنوعات خرید سکیں گی۔