عامر میر اور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کا ایل ڈبلیو ایم سی کیمپس کا دورہ ، صفائی انتظامات کا جائزہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

صوبائی وزیر بلدیات عامر میر اور صوبائی وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کا ایک ڈبلیو ایم سی کے کیمپس کا دورہ کیا اور آلائشوں کے لئے تقسیم کئیے جانے والے بیگز اور صفائی کے معاملات کا جائزہ لیا ۔

صوبائی وزیر بلدیات عامر میر اور صوبائی وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے ایل ڈبلیو ایم سی کے مختلف کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین بھی موجود تھے۔صوبائی وزرا نے آلائشوں کے لئے تقسیم کئیے جانے والے بیگس کی تقسیم کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر عامر میر کا کہنا تھا کہ شہر میں مختلف مقامات پر ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے 282 کیمپس قائم کئیے گئے ہیں جن میں 30 ماڈل کیمپس بھی شامل ہیں جبکہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ بھی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بیگ میں ڈال کر ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے کے حوالے کریں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کا کہنا تھا کہ شہری جگہ جگہ کھلے میں جانوروں کی آلائشوں مت پھینکیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔

انکا کہنا تھا کہ شہر میں کھلی جگہوں  پرسری پائے بھوننے پر دفعہ 144  کے تحت پابندی نافذ ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔