ملک بھر میں عید پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کےلئےسپیشل کنٹرول روم قائم

NTDC Establishes Special Control Room for Eid holidays, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: وفاقی حکومت کی ہدایت پر  ملک بھر میں عیدالاضحٰی پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کےلئے این ٹی ڈی سی نے مانیٹرنگ کے لئے سپیشل کنٹرول روم قائم کر دیا۔

وزارت توانائی کی ہدایت پر شمالی اور جنوبی ریجن میں ایمرجنسی کنٹرول سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔کنٹرول سنٹرز میں تعینات افسران اور عملہ این پی سی سی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے رابطے میں رہیں گےجبکہ ڈیوٹی پر مامور سٹاف کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہے گا۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز پر مامور انجینئرز اور سٹاف کا ڈیوٹی شیڈول جاری کردیا گیا۔۔مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان کے مطابق عید الاضحٰی کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیں گے۔

این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں گی۔