سفید پوش اورغریب طبقے کیلئے بچے پالنا بھی مشکل ہوگیا

سفید پوش اورغریب طبقے کیلئے بچے پالنا بھی مشکل ہوگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان :سفید پوش اورغریب طبقے کیلئے بچے پالنا بھی مشکل ہوگیا ۔ایک سال کے دوران فارمولا پاؤڈر ملک اور ڈائپرز کی قیمتوں میں 100 فیصد ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

 ایک سال کے دوران مہنگائی نے سابقہ ریکارڈ پاش پاش کردیئے ہیں ۔مختلف امپورٹڈ فارمولا ملک پاؤڈر کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ہوگیا ۔400 گرام فارمولا ملک پاؤڈر 1300 سے بڑھ کر 2550 روپے کا ہوگیا ۔900 گرام فارمولا ملک پاؤڈر کی قیمت 2300 سے بڑھ کر 5600 روپے ہوگئی۔ جبکہ مختلف کمپنیوں کے ڈائپرز بھی ایک سال میں 100 فیصد مہنگے ہوگئے۔ڈائپرز اور فارمولا ملک پاؤڈر کا ایک بچے کا ایک ماہ کا اوسط خرچہ 26 ہزار سے زائد ہوگیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے اتنی مہنگائی میں بچوں کو کیسے پالیں اور گھر کا نظام کیسے چلائیں۔ سمجھ سے باہر ہوگیا مگر حکومت کو اس بات کا احساس تک نہیں ہے ۔