وزیر ٹرانسپورٹ کا زائدکرایہ مانگنےوالوں کوبھاری جرمانےکرنےکاحکم، ٹیمیں فیلڈ میں رہیںگی

Transport Minister warns the transporters on overcharging, City422
کیپشن: وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن نے خبردار کیا کہ  اوور چارجنگ کرنے والے ٹررانسپورٹرز کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے اور دوسری بار شکایت ملنے پر جرمانے کے ساتھ گاڑی بھی بند کی جائے گی۔فائل فوٹو 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن نےعیدالاضحیٰ کے ایام میں ٹرانسپورٹرز کو انتباہ کیا ہے کہ مقررہ کرایوں سےزیادہ کرایہ لینے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق اوورچارجنگ سختی سے روکیں گے، انہوں نے
ڈپٹی کمشنر ز،ڈی آرٹی ایز کو کرایوں میں اوورچارجنگ روکنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مقررہ کرایوں سے زائد وصولی پر بھاری جرمانے کئے جائیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے خبردار کیا کہ  اوور چارجنگ کرنے والے ٹررانسپورٹرز کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے اور دوسری بار شکایت ملنے پر جرمانے کے ساتھ گاڑی بھی بند کی جائے گی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ اوور چارجنگ پر روٹ پرمٹ بھی کینسل کر دے گا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیمیں آج رات تک فیلڈ میں موجود رہیں۔
مسافروں سے اوور چارجنگ پر ٹرانسپورٹرز سے کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔