پردیسیوں کا بس اڈوں پر رش, ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار، فی سواری 3سو روپے اضافی کرایہ وصول کر رہےہیں

Eid rush at Bus Terminals, Transporters begin overcharging, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: عیدآبائی علاقوں میں کرنے کیلئے جانیوالے پردیسیوں کا بس اڈوں پر رش۔ ٹرانسپورٹرز نے مسافروں کو لوٹنا شروع کردیا،فی سواری 2سو روپے سے 3سو روپے اضافی وصول کیا جانے لگا، جرمانوں کے باوجود ٹرانسپورٹرز کی جانب سے من مانے کرایہ وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔


دیگر شہروں کا کرایہ بیس سے چالیس فیصد زائد وصول کیا جا رہا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پٹرول سستا ہونےکے باوجود زائد کرایہ کی وصولی بلاجوازہے۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی اضافی کرایہ وصول کرنیوالے مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔ جرمانوں کے باوجود ٹرانسپورٹر زائد کرایہ وصول کرنے سے بازآتے دکھائی نہیں دے رہے۔ انسپکٹر ڈویژنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد اقبال کا کہنا ہے کہ تمام گاڑیوں پرسرکاری کرایہ نامہ کی فہرست آویزاں ہے، مسافر زائد کرایہ ادا نہ کریں۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ لاہور سے دوسرے شہر جانیوالی تمام گاڑیاں واپس خالی آرہی ہیں جس کی وجہ سے معمول سے زائد کرایہ لینا انکی مجبوری ہے۔

ہرعید کی طرح اس عید پر بھی مسافر ٹرانسپورٹرز کے ہاتھوں پریشان ہیں ،حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسانظام بنائے جس سے مسافروں کوبہترین سفری سہولیات کیساتھ کم از کم عید پر رعایتی قیمت پر ٹکٹس مل سکیں۔