لاہور میں دو ہزار لیڈی پولیس افسران کی پاسنگ آوٹ کی پروقارتقریب

Lady Police Passing out ceremony in Lahore, City42
کیپشن: پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں دو ہزار لیڈی پولیس کانسٹیبلان کے 14ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب آج ہوئی. ان میں سے 1421 پنجاب پولیس، 294 پی ایچ پی کا حصہ ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں دو ہزار لیڈی پولیس کانسٹیبلان کے 14ویں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب آج ہوئی۔لیڈی پولیس ریکروٹس کو 39 ہفتے دورانیہ کی 03 سمسٹرز پر مشتمل جدید پیشہ ورانہ، کیرئر گرومنگ تربیت فراہم کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو ر نےرمہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو ر مہمان خصوصی تھے، کمانڈنٹ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم للہ نے سپاسنامہ پیش کیا،آئی جی پنجاب نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔

پاس آوٹ ہونے والی پولیس افسران نے آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی۔ پاس آوٹ ہونے والی 2 ہزار خواتین افسران میں سے 1421 پنجاب پولیس، 294 پی ایچ پی کا حصہ ہیں۔

پاس آؤٹ ہونے والی پولیس افسران لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان سمیت مختلف اضلاع میں فرائض سر انجام دیں گی۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی پولیس افسران بہترین ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی عکاس اور قوم کا مستقبل ہیں،لیڈی پولیس افسران کو دوران سروس پیش آنے والے ملٹی چیلنجز کا سامنا کرنے کی جدید ترین ٹریننگ دی گئی۔

لیڈی پولیس ریکروٹس کو 39 ہفتے دورانئے، 03 سمسٹرز پر مشتمل جدید پیشہ ورانہ، کیرئر گرومنگ تربیت فراہم کی گئی،سینئر پولیس افسران و ماہرین نے ریکروٹس کو لیکچرز دئیے، پولیس خدمت مراکز، سیف سٹی، تحفظ سنٹرز کا دورہ کروایا گیا ڈرائیونگ ٹریننگ، فرسٹ ایڈ، پبلک سپیکنگ،آئی ٹی سکلز، پولیس رولز، انسداددہشت گردی، خواتین و بچوں کے تحفظ کیلئے اقدامات بارے آگاہی و ٹریننگ دی گئی۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سی آئی اے کا دائرہ کار اضلاع تک وسیع کر رہے ہیں، تمام شہروں میں منی سیف سٹیز بنا رہے ہی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی  کا مظاہرہ کرنے والی پوزیشن ہولڈر خواتین ریکروٹس میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔