جوبھی نومئی کے واقعات میں ملوث ہے اسے چوک چوراہوں پر سنا جائے اور لٹکایا جائے، جاوید لطیف

Javid Latf News conference. City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: وفاقی وزیرجاوید لطیف نے کہا ہے کہ ایک طاقتورادارے کی جانب سے خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے۔ حاضر سروس لوگوں کے ساتھ اس پروجیکٹ کو لانچ کرنے والوں کو گرفتارکرکے سزا نہ دی گئی تو نومئی جیسا واقعہ دوبارہ رونما ہوسکتا ہے


ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جوفوجی عدالتوں کے خلاف پٹیشن لیکر عدالتوں میں گئے ان سے پوچھنا چاہیئے کہ آرمی ایکٹ کب بنا انہوں نے مطالبہ کیا کہ جوبھی نومئی کے واقعات میں ملوث ہے اسے چوک چوراہوں پر سنا جائے اور لٹکایا جائے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اب ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر ہیں وہ جب جب برسراقتدار آئے ملک میں خوشحالی آئی۔ وفاقی وزیرکا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ماضی میں بغیر انتخابی اتحاد کے دوتہائی اکثریت حاصل کی لیکن انتخابی اتحاد کے حوالے سے جلد نوازشریف فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ ارکان اسمبلی جومکمل طور پر پارٹی کے ساتھ نہیں چلے ان کے متلق بھی فیصلہ نواز شریف کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک لمحہ بھی انتخابات آگے لےجانا نہیں چاہتی تاہم ہم چاہتے ہیں کہ ہرجماعت کوووٹ لینے کے لیئے برابر کا حق ملنا چاہیئے۔