دُرنایاب: محکمہ بلدیات کے زیر انتظام عید الاضحٰی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے . لوکل گورنمنٹ بورڈ میں صوبائی کنٹرول روم قائم، 109افسران اور ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔
لوکل گورنمنٹ بورڈ میں صوبائی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ شہر میں 109افسران اور ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کی سربراہی میں کنٹرول روم عید کے تینوں روز فعال رہے گا۔سیکرٹری بلدیات پرویز اقبال کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران لوکل گورنمنٹ کا کنٹرول روم 24گھنٹے تین شفٹوں میں کام کرے گا۔سیکرٹری بلدیات کے مطابق پہلی شفٹ صبح 9سے5،دوسری شفٹ 5سے رات 9تک کام کرے گی جبکہ تیسری شفٹ کا دورانیہ رات 1سے صبح 9تک ہوگا۔پرویز اقبال کا کہنا ہے کہ شکایات درج کروانے کیلئے کنٹرول روم کے نمبرز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔صوبائی کنٹرول روم کے نمبرز 99214831, 99214837, 99214840, 99214841, 99214883 ہوں گے ۔ صوبائی کنٹرول روم ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹ لیول پر قائم کنٹرول رومز سے لنک ہوگا۔کنٹرول روم میں ہیلپ لائن 1198کے نمائندے بھی موجود ہوں گے ۔سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ شہری شکایات کی صورت میں ہیلپ لائن 1139 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔۔