نگران پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

نگران پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دریاناب: نگران پنجاب حکومت نے لاہور کے نظر انداز علاقوں پر بھی بھرپور توجہ دینے کا فیصلہ کرلیا ، بابو صابو کو رنگ روڈ سے ملانے کیلئے گلشن راوی بند روڈ منظور شدہ منصوبے پر نظر ثانی کرلی گئی۔

بابو صابو سے بتی چوک تک پرانے رنگ روڈ کی از سر نو بحالی کا پلان تیار کرلیا گیا, نیسپاک اور ایل ڈی اے نے حتمی منظوری کے لئے ڈیزائن اور پلان بنا لیا،منصوبے پر نو ارب ساٹھ کروڑ کا تخمینہ لاگت لگایا گیا ہے ، بابو صابو سے بتی چوک رنگ روڈ ٹول پلازے کو ملانے کے لئے 7.8 کلومیٹر روڈ از سر نو تعمیر کی جائے گی ،رنگ روڈ کی بحالی پرانی لائن لینتھ اور ہائٹ پر کی جائے گی ۔

ایلی ویٹیڈ رنگ روڈ کے نیچے مٹی سے بیک فل کرکے سب ویز بنائے جائیں گے ،منصوبے میں پانچ مقامات پر پانچ اعشاریہ ایک میٹر فل ہائٹ کراسنگ وہیکلیر سب ویز بنائے جائیں گے ،منصوبے میں رنگ روڈ کے ساتھ دو اطراف تین تین لین ڈیول کیرج وے بنایا جائے گا، منصوبے سے روزانہ ایک لاکھ گاڑیاں مستفید ہوں گی۔

پلان میں منصوبے کی تکمیل کا وقت چار ماہ مقرر کیا گیا ہے ،منصوبے سے رنگ روڈ موٹروے لنک سے بھی کنیکٹ ہوجائے گی، حتمی منظوری نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ سے لی جائے گی، اس سے قبل پانچ ارب میں صرف سنگل انڈر پاس ، بند روڈ بحالی ہونا تھی، نگران حکومت کی تجویز پر معمولی اضافے سے مکمل کوریڈور بحال اور رنگ روڈ کا پرانا سیکشن تعمیر ہوسکے گا ۔