پاکستان میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

پاکستان میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں لاہورسمیت ملک بھر میں آج  عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے،نماز عید کے بعد  فرزندان اسلام سنت ابراہیمی میں مصروف ہیں۔

 ملک بھر کی طرح لاہور کے مختلف مقامات پر بھی نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، جس میں علمائے کرام نے فلسفہ قربانی کی اہمیت کواجاگر کیا۔مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات میں ملک کی ترقی و خوشحالی   کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ نماز عید سے فراغت کے بعد جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا جو ہفتہ تک جاری رہے گا۔ 

واضح رہےکہ حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ  کے موقع پر 4 چھٹیاں دی گئیں،  پیر تک تمام سرکاری ونجی ادارے بند رہیں گے۔