سمیڈا نے حکومت کیساتھ اہم معاہدہ کر لیا

سمیڈا نے حکومت کیساتھ اہم معاہدہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: سمیڈا نے فنی تربیت کی فراہمی کیلئے حکومت کیساتھ معاہدہ کر لیا،،پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اورسمیڈا کے درمیان ایم او یو سائن کرنے کی تقریب ہوئی۔

ایم او یو سائننگ تقریب میں وفاقی وزیر صنعت مخدوم مرتضیٰ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،سی ای او سمیڈا خواجہ فرحان عزیز، سیکرٹری صنعت عاصم جاوید، ڈائریکٹر سمیڈا سقراط امان رانا سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

معاہدے کے تحت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سمیڈا کوسندر اانڈسٹریل اسٹیٹ میں اراضی فراہم کرے گی،اس اراضی پر سمیڈا نئی افرادی قوت تیار کرنے کیلئے تربیتی کورسز کروانےکیلئے سنٹر قائم کرے گی۔تربیتی سنٹرز کے قیام کیلئے پنجاب حکومت لون کی صورت میں مالی معاونت کرے گی۔فنی تربیت دینے سےصنعتوں کی پیدواری صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔