ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں آج سے عیدالاضحی کی چھٹیوں کا آغاز ہوگیا۔
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے سلسلہ میں لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں آج سے اتوار تک بند رہیں گی جبکہ ہائیکورٹ میں پیر سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوجائے گا، پرنسپل سیٹ پرصرف چودہ ججز کیسوں کی سماعت کریں گے۔
موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ضروری نوعیت کے کیسوں کی ہی سماعت ہوگی جبکہ ماتحت عدالتوں میں ججز معمول کے مطابق سماعت کریں گی۔