لگ رہا ہے، پنجاب میں حمزہ شہبازکی حکومت نہیں رہے گی،عمران خان  

Imran khan,punjab government,hamza, shahbaz
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لگ رہا ہے اب پنجاب میں حمزہ شہبازکی حکومت نہیں رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے پھر الزام لگایا کہ پنجاب میں الیکشن میں دھاندلی کی تیاری ہو رہی ہے، پنجاب پولیس اور بیورو کریسی نے شریف مافیا کے کہنے پر 25مئی کوعوام پرظلم کیا، انہوں نے تو رہنا نہیں افسران کوئی غیر قانونی کام نہ کریں۔

  نیوز کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت غیرملکی سازش کے تحت آئی ہے، یہ تومہنگائی کم کرنے آئے تھے، دوماہ ہو گئے مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، دوماہ میں سٹاک مارکیٹ بھی نیچے گرگئی ہے، دوماہ سے روپیہ کی قدرمسلسل کم کورہی ہے، ہماری حکومت میں ملک صیح سمت میں جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج قوم باہر نکل کر مظاہرے کر رہی ہے، جمہوریت میں ڈنڈے استعمال کرنے کے بجائے لوگوں کے مسائل کو حل کریں، ہماری حکومت میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی، کیا ہوا دوماہ میں اتنی لوڈشیڈنگ کیوں بڑھ گئی، کیا آپ لوگوں کی تیاری نہیں تھی، پاورپلانٹس میں بجلی بھی نہیں بن رہی اور قوم کیپسٹی پیمنٹ ادا کررہی ہے، مسلم لیگ(ن)نے امپورٹڈ کوئلے پرپلانٹ لگائے، ساہیوال پلانٹ جس نے بنایا اس کو جیل میں ڈالنا چاہیے، ساہیوال پلانٹ کی وجہ سے ماحولیات پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ پنجاب میں حمزہ شہبازکی حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے، شکرہے عدالت نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلہ دیا، اتنا جانبدارالیکشن کمیشن نہیں دیکھا۔