گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر سسٹم سے متعلق اہم خبر

Exise, department,Vehicles registration ,transfer system
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)محکمہ ایکسائز میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر سسٹم میں بائیو میٹرک سسٹم کے آغاز کے باوجود 1 لاکھ ٹرانسفر ڈیڈز پرنٹ کروالیں،افسران دفتر آنے والی ٹرانسفر ڈیڈز وصول کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر ملبہ ڈال کر دفتر سے غائب ہوگئے۔
محکمہ ایکسائز کی انوکھی منطق ہے کہ گاڑیوں کی ٹرانسفر کےلئے پرانے سسٹم کی ٹرانسفر ڈیڈ پرنٹ کروالیں۔ایکسایز ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لئے قبل بائیو میٹرک سسٹم کرکے ٹرانسفر ڈیڈ کا نظام ختم کردیا گیا تھا،پرانے سسٹم کو بند ہوئے 6 ماہ گزرنے کے باوجود بھی 3 کروڑمالیت کی ٹرانسفر ڈیڈ پرنٹ کروا لیں گئیں۔

اوپن لیٹر کو ختم کرنے کےلئے ٹرانسفر ڈیڈ کا سسٹم ختم کرکے بائیو میٹرک سسٹم شروع کیا گیا تھا تاکہ مالک کا کیمپیوٹرائزڈ ریکارڈ موجود ہو اور سیکیورٹی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پرنٹنگ پریس کی جانب سے 1لاکھ ٹرانسفر ڈیڈ دفتر آنے کے بعد افسران وصول کرنے سے گریزاں تھے اور متعلقہ افسران دفتر سے غائب ہوگئے۔محکمہ ایکسائز کی جانب سے1ٹرانسفر ڈیڈ 3سو روپے میں فروخت کی جاتی ہے اورحکومت کی جانب سے کسی اجازت کے بغیر اتنے بڑے پیمانے پرڈیڈز پرنٹ کرواناافسران کی کام میں عدم دلچسپی ظاہر کر رہا ہے۔