آئی ایم ایف سے قرض معاہدے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

آئی ایم ایف سے قرض معاہدے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
کیپشن: IMF And Pakistan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کوآئی ایم ایف  کی جانب سے ساتویں اور آٹھویں جائزے کا میمورنڈم موصول ہوگیا۔  جولائی کےشروع میں قرض کی قسط ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف سے قرض معاہدے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں جائزے کا میمورنڈم پاکستان کو دے دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج صبح میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز موصول ہوا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو جولائی کے شروع میں آئی ایم ایف سے نئی قسط مل جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام 8 ارب ڈالر تک بڑھانے اور آئندہ سال تک توسیع کیلئے کوشاں ہے۔